تارکین وطن کی خبریں
ریشیا کی جملہ مذہبی سیاسی ، رفاہی اور سماجی تنظیمات کے نماٸندہ مرکزی فورم پاکستان سپریم کونسل بریشیا ( PSCB) کا اجلاس بتاریخ 21 جنوری گوندل ریستوران بریشیا میں منعقد ہو گا

اٹلی(نمائندہ خصوصی) بریشیا کی جملہ مذہبی سیاسی ، رفاہی اور سماجی تنظیمات کے نماٸندہ مرکزی فورم پاکستان سپریم کونسل بریشیا ( PSCB) کا اجلاس بتاریخ 21 جنوری بروز اتوار بوقت ساڑھے سات بجے گوندل ریستوران بریشیا میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں کمیونٹی کے مختلف ایشو پر مشاورت ہو گی ، بلخصوص 4 فروری کو منعقد ہونے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے ایونٹ کے متعلق مشاورت اور اہم فیصلے ہونگے ۔ سپریم کونسل کی جملہ نماٸندہ تنظیمات اپنی شرکت کو یقینی بناٸیں اور کمیونٹی کے اس رفاپی اور اصلاحی پلیٹ فارم کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔۔۔ شکریہ


واپس جائیں