پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کا حافظ عبدالرزاق صادق اور چوہدری الیاس چوہان کے والد محترم کی وفات پر اظہار افسوس۔
اٹلی (نمائندہ خصوصی ) سپین کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حافظ عبدالرزاق صادق اورچئیرمین آل اٹالیہ پریس کلب چوہدری الیاس چوہان کے والد محترم رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون ۔ ان کی وفات پرنامزد صدر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ اینڈ سابق صدر پیپلز پارٹی اٹلی چوہدری ناصر علی رانجھا اور پاکستان پیپلزپارٹی اٹلی کی طرف سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اٹلی کے عہدیداران و کارکنان نے حافظ عبدالرزاق صادق سے اظہار غم کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے خیر کی اورنامزد صدر پیپلزپارٹی اٹلی چوہدری زمان کھٹانہ نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کم ہم حافظ عبدالرزاق کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔ آمین