شیخ طارق محمود ضلع گجرات اور ناروے میں انسانی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں : چوہدری آصف چنڈالہ
کھاریاں ( زمان احسن + بلال بٹ ) ناروے میں مقیم معروف سماجی شخصیت چوہدری آصف چنڈالہ نے کہا ہے کہ شیخ طارق محمود ضلع گجرات اور ناروے میں انسانی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو شیخ طارق محمود ( لالہ موسیٰ ) پر فخر ہے ۔ وہ صرف دعوؤں اور میڈیا تک محدود نہیں ہیں ۔ بلکہ حقیقی معنوں میں دکھی اور مجبور انسانوں اور سفید پوش خاندانو ں کی بے لوث خدمت کرتے ہیں ۔ وہ فلاحی اداروں کی بھی دل کھول کر مدد کرتے ہیں ۔ شیخ طارق محمود ہمارے معاشرے اور ملک کا اثاثہ ہیں ۔ وہ جس طرح انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔ موجودہ دورہ میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ ہم شیخ طارق محمو د کی فلاحی خدمات پر انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔