سیلونیکی میں اداروں کی کاروائی منشیات فروش گروپ گرفتار درجنوں کلو منشیات برآمد
سیلونیکی(اعجاز راء)تفصیل کے مطابق یونان کے علاقے سیلونیکی میں پولیس اور او ایس سی ای کا ایک گھر پر چھاپہ جہاں پر منشیات کو جمع کیا جاتا تھا اور وہاں سے مختلف علاقوں میں بھیجا جاتا تھا پولیس کو جب انفارمیشن ملی تو انہوں نے اس سے متعلقہ اداروں سے مل کر وہاں پر رٹ کی وہاں سے بہت زیادہ مقدار میں منشیات ہتھیار اور پیسے بھی برآمد ہوئے پولیس کے مطابق چھاپہ مارنے کے بعد وہاں سے جو چیزیں پولیس کو ملی ہیں ان میں 90 کلو منشیات 3000 ہزار یورو نقدی ایک بٹٹا بندوق اور گولیاں ملی ہے پولیس نے 3 لوگوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جن میں 2 مرد ایک عورت ہے ان میں سے ایک ان کا لیڈر بھی شامل ہے ملزمان کا تعلق البانیہ سے بتایا گیا ہے سیکرٹری سیلونیکی ڈویژن پراسیکیوشن منشیات ڈائریکٹر نے تمام سامان تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے