خواتین کے مسائل حل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے.خاتون رہنما تسلیم رفات
جرمن(چیف اکرام الدین سے) پیرس این جی او کی بانی خاتون رہنما تسلیم رفات نے کہا کہ متاثرہ خواتین کے مسائل حل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے کیونکہ موجودہ دور میں خواتین درپیش بہت سےمسائل سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے این جی او کا اصل مقصد غریب، تتیم اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے کیونکہ آج کل کے معاشرے میں خواتین کو جائز حقوق نہیں ملتے ہمارا مشن ان تمام بے سہارا لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے کوشش کرنا ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تمام سرکاری اور فلاحی اداروں سے مطالبہ ہے کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور ثواب دارین حاصل کریں