باچہ خان بابا برسی کی تیاریاں جوش و خروش سے شروع۔ ملک نسیم خان ضلعی صدر
جرمن(چیف اکرام الدین سے) بابائے امن باچہ خان بابا کے برسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی کے دس میں بابائے امن مرحوم باچہ خان بابا کے برسی کے خوالے سےعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر خوشدل خان کے ہجرے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کے سربراہی عوامی نیشنل پارٹی ضلعی صدر ملک نسیم خان نے کی اجلاس میں باچہ خان بابا کی زندگی پر بحث ہوئی اس موقع پر ضلعی صدر ملک نسیم خان نے یورپی میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ بابائے امن باچا خان بابا نے اپنی زندگی پختون قوم کے لئے وقف کی تھی باچہ خان بابا نے ہمیشہ پختون قوم کو متحد ہونے کیلئے جدوجہد جاری رکھا اور آج بھی باچہ خان بابا کی جدوجہد جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج باچہ خان بابا ہم میں نہیں ہے لیکن ان کے کارنامے اج بھی زندہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان سے مطالبہ ہے کہ باچہ خان بابا کی برسی میں کثیر تعداد میں شرکت کرے باچہ خان بابا کے قافلہ پرامن قافلہ ہے اور اس قافلے میں شرکت بہت ضروری ہے