تارکین وطن کی خبریں
قصور واقعہ کے ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ایم پی اے ارشد خان عمرزئی

جرمن(چیف اکرام الدین سے)قومی وطن ضلعی چیئرمین ایم پی اے ارشد عمرزئی اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب چئرمین خورشید عمرزئی نے قصور میں معصوم بچی زینب کی زیادتی کے بعد قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کی گئی ہے واقعہ نے پورے معاشرے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا فوری تحقیقات کرکے زمہ دار کو عبرت ناک سزا دی جائے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ مذمتی بیان میں کہا کہ ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے پوری قوم کی ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں دونوں سیاسی رہنماؤں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ کی بھی مذمت کی اس موقع پر ایم پی اے ارشد عمرزئی کی اسسٹنٹ نجم الدین خان نے بھی قصور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمزدہ خاندان کو فوری طور پر انصاف کی فراہمی ممکن بنائے۔


واپس جائیں