تارکین وطن کی خبریں
چیف اکرام الدین کا صاحبزادہ سید آل احمد کی پھو پھو جان کی وفات پر اظہار افسوس

جرمن(نمائندہ خصوصی ) یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے چیف اور گلوبل نیٹ ورک یورپ کے ایڈیٹر معروف صحافی اکرام الدین نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف پیر سید محمد صفی اعظم المعروف پیر سید چن پیر اور چیئرمین مسلم ہینڈ انٹرنیشنل،صاحبزادہ سید لخت حسنین اور صاحبزادہ ضیاءالنور کی ہمشرہ اور سید عزیز النبی مرحوم کی اہلیہ اور سیدایوبخاری مرحوم کی بھابھی اور سید عامر عزیز،سید وسیم عزیز، سید عمران عزیز، سید وقاص عزیز،کی والدہ اور سید سہیل بخاری کی ممانی اور صاحبزادہ سید آل احمد کی پھو پھو جان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلند درجات کی دعا کی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین


واپس جائیں