صدر مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ مانچسٹر چوہدری فیصل اسحاق نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی
کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ مانچسٹر ، انگلینڈ چوہدری فیصل اسحاق ( آف سنت پورہ ) نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ چوہدری فیصل اسحاق نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور پاکستان ، برطانیہ تجارت میں اضافے کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان کے مسائل کے حل اور ووٹ کا حق دینے کی پالیسی پر تیزی سے کام ہور ہا ہے ۔ دریں اثناء چوہدری فیصل اسحا ق نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد سے بھی ملاقات کی ۔