منی لانڈرنگ کے ایک لاکھ پونڈ پاکستان سمگل کرتے ہوئے راجہ ماجد اقبال گرفتار، جیل کی سزا کا سامنا
سلاو: سلاو کے راجہ ماجد اقبال کو منی لانڈرنگ کی رقم پاکستان سمگل کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ راجہ ماجد اقبال نے ایک لاکھ دس ہزار پونڈ برطانیہ سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کی۔اورعدالت میں کیس شروع ہونے پر عدالت کو بھی جھانسہ دینے کی کوشش کی۔اسے ہیتھرو ائرپورٹ پر روک لیا گیا۔
ماجد اقبال کے علاوہ ڈیوزبری کے احمد رضا کیانی کو بھی معطل بارہ ماہ کی سزا سنائی گئی۔ کیونکہ احمد رضا نے بھی ماجد اقبال کے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور عدالت کو دھوکہ دہی کا مرتکب ٹھہرا۔کیونکہ جب عدالت نے ماجد سے پوچھا کہ اس نے یہ رقم کہاں سے حاصل کی تو احمد رضا نے ماجد کے جھوٹ کی تائید کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ رقم اس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک خیراتی ادارے کے دینے کے لیے جمع کی ہے۔ احمد رضا کیانی کو عدالت نے پانچ سو پونڈ جرمانے کے ساتھ ایک سو بیس گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا بھی دی ہے۔ماجد اقبال کوبارڈر فورس کی جانب سے جب ہیتھرو ائرپورٹ پر روکا گیا تواس نے بتایا کہ اس کے پاس سات سو پونڈ رقم ہے۔مگر جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے چار ہزار کیش برآمد ہوئی۔مگر جب وہ اس کیش کی وضاحت نہ دے سکا تو بارڈر فورس نے اس کے باقی سامان کی بھی تلاشی لینا شروع کر دی۔ سامان کی تفصیلی تلاشی کے بعد بارڈر فورس نے ماجد اقبال کے چیک ان کیے گئے بیگ بھی نکلوا لیے۔اور ان سب سے مجموعی طور پر ایک لاکھ دس ہزار پونڈ برآمد ہوئے۔اقبال کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا مگر ابتدائی طور پر اقبال نے عدالت کو بتایا کہ یہ تمام رقم خیرات کے لیے ہے۔ مگر جب اس کے بتائے گئے ڈونر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تو آفیسر اقبال کی بتائی گئی کہانی کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ مگر اقبال نے بعد ازاں اپنی کہانی تبدیل کر لی اور کہاں کہ بیس مختلف لوگوں نے اسے یہ رقم دی ہے اوران لوگوں میں احمد رضا کیانی ایک شخص تھا جب پولیس نے اس سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ مختلف لوگوں نے اسے یہ رقم دی تھی جو اس نے جمع کرکے اقبال کو دی تھی۔مگر ان لوگوں سے رابطہ کرنے پر سبھی نے ایک مختلف کہانی بیان کی۔ کچھ نے تو سرے سے ہی رقم دینے کا انکار کیا کیا یا انھوں نے یہ رقم مختلف مواقع پر کیانی کو دی۔یا رقم مقدار میں کیانی کے بیان سے مختلف تھی۔احمد رضا کیانی کو پولیس نے گرفتاری کے بعد جب اس کے پچھلے دئیے گئے بیان پر چیلنج کیا تو اس نے اپنے جھوٹ کو تسلیم کر لیا۔اب عدالت ماجد اقبال کی تمام جائیداد کو ظبط کرنے کی کارروائی کرے گی۔