تارکین وطن کی خبریں
ہم مسلم لیگ (ق) کے منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چوہدری برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں : چوہدری شوکت علی (ڈنمارک )

کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ق) ڈنمارک چوہدری شوکت علی ( مہمند چک ) نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ (ق) کے منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چوہدری برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ہم اس اہم کامیابی پر اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ جو لوگ پروپیگنڈہ کرتے تھے کہ چوہدری برادران کی سیاست ختم ہو گئی ہے ۔ اب ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ۔ الیکشن 2018 ء میں بھی مسلم لیگ (ق) حیران کن کامیابی حاصل کریگی ۔


واپس جائیں