تارکین وطن کی خبریں
تحریک انصاف ناروے چوہدری تصدق دھوریہ صدر ، چوہدری اصغر مہمند چک نائب صدر ، میاں مسعود ریاض جنرل سیکرٹری ، میاں رفعت بشیر انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے

کھاریاں ( زمان احسن ) تحریک انصاف ناروے چوہدری تصدق دھوریہ صدر ، چوہدری اصغر مہمند چک نائب صدر ، میاں مسعود ریاض جنرل سیکرٹری ، میاں رفعت بشیر انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ تحریک انصاف ناروے کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری تصدق حسین دھوریہ کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا ہے ۔ چوہدری تصدق حسین دھوریہ صدر ، چوہدر ی محمد اصغر ( مہمند چک ) نائب صدر ، میاں مسعو د ریاض دھوریہ جنرل سیکرٹری اور میاں رفعت بشیر ( مہمند چک ) ، نے انفارمیشن سیکرٹری کی نشستوں پر بڑے مارجن سے فتح حاصل کی ہے ۔ ان کی کامیابی میں راجہ مدثر سدوال ، طارق گوندل ( ڈیرہ عالمپور ) ، محمد تسلیم دھوریہ ، ثاقب اناررائیکہ ، حاجی افضل خان ، فضل بشیر دھوریہ ، شاہ ایران نے اہم کردار ادا کیا ۔


واپس جائیں