سابق ایڈیشنل آئی جی سردار سلیم کی وفات پر اظہار افسوس۔چیف اکرام الدین
جرمن(بیورو رپورٹ)یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے چیف و اردو گوبل نیٹ ورک یورپ کے ایڈیٹر معروف صحافی اکرام الدین نے صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد خواتین ونگ خولہ خان کے شوہر سابق ایڈیشنل آئی جی سردار سلیم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے مرحوم ایڈیشنل آئی جی سردار سلیم کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سردار سلیم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں.آمین