تارکین وطن کی خبریں
کاش کہ زینب بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا انسانیت سوز واقعہ ہی میری قوم کے مجموعی سوچ اور لائحہ عمل میں تبدیلی کا سبب بن جائے۔ میاں ذوالفقار

فرانس(نمائندہ خصوصی) میاں ذوالفقار جتالہ صدر پی ٹی آئی فرانس نے کہا ہے کہ کاش کہ زینب بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا انسانیت سوز واقعہ ہی میری قوم کے مجموعی سوچ اور لائحہ عمل میں تبدیلی کا سبب بن جائے ۔ بظاہر تو مجھے ایسا نہیں لگتا۔ کیونکہ تعلیم و آگاہی کا نظام تباہ حال ہے باوجود اسکے الیکڑانک میڈیہ کی بدولت ہم ایک دوسرے سےسیکنڈوں میں معلومات کا تبادلہ تو کر لیتے ہیں ۔ لیکن رویوں کو بدلنے کیلئے شدید اورمسلسل توجہ کی ضرورت ہو گی ۔ بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کو سیکھنا ہو گا کہ ہم کس طرح ان کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر سکتے ہیں ۔ خصوصی طور پر ان علاقوں میں جہاں وسائل کی کمی ہے اور تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی مشکوک ہے ۔ زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم میں شریک ہر مجرم کو قرار واقع سرعام سزا ملنی چاہیے ۔ اگر عزم کر لیا جائے تو ( اے پی سی ) کے بعد ہر بڑی سے بڑی دہشتگردی پر ہم نے بہت حد تک قابو پا لیا ہے تو کیا بعید اس واقع کے بعد ہم ایسا لائحہ عمل تشکیل دے سکیں کہ دوبارہ اس طرح کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہوں۔ کسی شخص یا جماعت کو بے شک اس واقع پر سیاست چمکانی نہیں چاہیے لیکن بار بار پولیس فائرنگ سے احتجاج کرنے والوں کی ہلاکت ہمارے سامراجی پولیس سسٹم کی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ جن کا فوری ازالہ اشد ضروری ہے ۔ بلکہ تمام ملازمین جو بل واسطہ یا بلاواسطہ ماڈل ٹاون ہو یا قصور یا کوئی اور جگہ ملوث ہیں انہیں نہ صرف معطل کرنا چاہیے بلکہ قرار واقعی مجموعی سزا دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے ۔ ہم نہ صرف پی ٹی آئی فرانس بلکہ فرانس میں مقیم تمام پاکستانی اس واقعہ کی شدید مزمت کرتے ھوئے ۔ زینب کے لواحقین کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں ۔


واپس جائیں