پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکریٹری چوہدری نعیم جو کہ اپنے نجی کام کے سلسلہ سے پیرس سے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے خصوصی ملاقات کی
یورپ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکریٹری چوہدری نعیم جو کہ اپنے نجی کام کے سلسلہ سے پیرس سے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر چوہدری نعیم اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے مابین یورپ بھر میں کشمیر کاز پر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ آج بروز بدھ مورخہ 10جنوری کو چوہدری نعیم اپنے چھوٹے بھائی چوہدری فہیم میرپور کے نامور بزنس مین چیمبر آف کامرس آزادکشمیر کے ممبر اور ان کے بھانجے محمد ارسلان شاہد میرپور کے نامور بزنس مین چیمبر آف کامرس آزادکشمیر کے ممبر کے ہمراہ میرپور آزاد کشمیر سے گوجرانوالہ میں اپنے دوست پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق کے پاس تشریف لائے ان کی گوجرانوالہ آمد پر میاں عرفان صدیق نے پرتپاک استقبال کیا اور گوجرانوالہ کے مشہور فش والے سردار فش والے کے ہاں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ میاں عرفان صدیق نے چوہدری نعیم کو نئی لینڈ کروزر گاڑی خریدنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ماشااللہ، اللہ تعالی نظر بد سے محفوظ رکھے آمین ۔