شفاف احتساب ہی تمام مسائل کا حل ہے۔کلثوم محمود خان
جرمن(چیف اکرام الدین سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما میڈم کلثوم محمود خان نے (ن) لیگی اراکین اسمبلی میں 54 ارب تقسیم کرنے کو حکومتی"سیاسی رشوت"قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں ترقیاتی فنڈز کے نام پر قومی خزانہ سے اربوں روپے کی لوٹ سیل کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ہے کرپشن کرنیوالے اداروں کو دھمکیاں دیکر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ملک میں شفاف احتساب ہی تمام مسائل کا حل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے انہوں نے گزشتہ روز یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی حکمرانوں نے اپنے اراکین اسمبلی کیلئے قومی خزانہ کا منہ کھول دیا ہے۔