تارکین وطن کی خبریں
فرانس میں پناہ کے لیئے درخواست گزاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ

پیرس: فرانس میں پناہ کے طالب درخواست گزاروں کی تعداد میں 17 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فرانس میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل پیسکل پریس کے مطابق درخواست دہندگان میں بڑی تعداد البانیا اور مغربی افریقہ کے باشندوں کی ہے۔پیر کے روز پریس نے واضح کیا کہ گزشتہ برس اُن کے دفتر کو موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 1 لاکھ 412 رہی جو 2016 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔پریس کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ میں جرمنی کے بعد فرانس اُن ممالک میں سے ہے جہاں پناہ کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں پیش کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس درخواستوں کی منظوری کی شرح 36 فیصد رہی جب کہ سال 2016 میں یہ تناسب 38 فیصد تھا۔سال 2017 میں فرانس میں پناہ حاصل کرنے کی سب سے زیادہ 7630 درخواستیں البانیا کے باشندوں نے پیش کیں۔ اس کے بعد افانستان سے 5987 ، ہیٹی سے 4934 اور سوڈان سے 4486 درخواستیں موصول ہوئیں۔


واپس جائیں