تارکین وطن کی خبریں
آساتنہ عالیہ شاہِ ولایت کے چشم و چراغ پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی زیبِ سجادہ آستانہ عالیہ شاہِ ولایت گجرات اور شاہِ ولایت فاٶنڈیشن اٹلی کے چیٸرمین سید رفاقت حسین شاہ کے بھاٸی پیر سید قاری محمد حسین شاہ صاحب کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا ، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ،

(نمائندہ خصوصی)آساتنہ عالیہ شاہِ ولایت کے چشم و چراغ پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی زیبِ سجادہ آستانہ عالیہ شاہِ ولایت گجرات اور شاہِ ولایت فاٶنڈیشن اٹلی کے چیٸرمین سید رفاقت حسین شاہ کے بھاٸی پیر سید قاری محمد حسین شاہ صاحب کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا ، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، شاہ صاحب کی نماز جنازہ آج گجرات میں ادا کر کے سپردِ خاک کر دیا گیا ہے ، شاہ صاحب کے انتقال کی خبر سنتے ہی پیر سید رفاقت حسین شاہ پاکستان روانہ ہو گٸے تھے ، اٹلی میں مقیم آستانہ عالیہ شاہِ ولایت کے عقیدت مندوں ، شاہِ ولایت فاٶنڈیشن کے ممبران اور یارانِ طریقت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اور سپریم کونسل بریشیا کی جملہ تنظیمات نے بھی شاہ صاحب کے برادرِ اکبر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم سادات کے غم میں برابر شریک ہیں اور شاہ صاحب کے درجات کی بلندی کیلٸے دعا گو ہیں ، النور اسلامک سنٹر لاگو دی ایزیو کے صدر چوہدری محمد علی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم شاہ صاحب کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک پیر سید محمد حسین شاہ صاحب کے جنت میں درجات بلند کرے اور لواحقین کو اللہ پاک صبرِ جمیل عطا کرے ۔۔۔ آمین


واپس جائیں