چوہدری عنصر ایڈووکیٹ کی اسلام آباد میں میاں نواز شریف ودیگر قائدین سے ملاقاتیں
کھاریاں ( بلال بٹ) چوہدری عنصر ایڈووکیٹ کی اسلام آباد میں میاں نواز شریف ودیگر قائدین سے ملاقاتیں ۔صدر مسلم لیگ ( ن) لائرزونگ لندن چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ احتساب کورٹ اسلام آباد میں میاں محمد نواز شریف کی پیشی پر لیگل ٹیم کیساتھ پیش ہوئے ۔بعد ازاں پنجاب ہاؤس میں میاں محمد نواز شریف کی زیر صدرات اجلاس میں شرکت کی اور لیگی قائدین مریم نواز ،راجہ ظفر الحق ،پرویز رشید ،آصف کرمانی سے ملاقاتیں کیں ۔