پیرس: چوہدری محمد طاہررزاق صاحب کی جانب سے ٹابہ ریسٹورنٹ میں دوستوں اور صحافیوں کے اعزاز میں شاندار دیسی ناشتے کااہتمام کیاگیا
پیرس(نمائندہ خصوصی)چوہدری محمد طاہررزاق صاحب کی جانب سے ٹابہ ریسٹورنٹ میں دوستوں اور صحافیوں کے اعزاز میں شاندار دیسی ناشتے کااہتمام کیاگیا جس میں مہمانوں کی توازا حلوہ پوڑی،،نان چنے،،پائے،،لسی اور آخر میں گرماگرم چائے سے کی گئی،،پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ دیسی ناشتہ کروا کر چوہدری طاہر صاحب نے پاکستان کی یاد تازہ کردی،،برادر چوہدری طاہر رزاق نے تمام دوستوں کی تشریف آوری پرتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔۔تصاویر سید شاہ زیب ارشد