تارکین وطن کی خبریں
200 سوکے قریب افریقی تارکین وطن کا ہسپانوی سرحد پر دھاوا

200 سے زائد افریقی تارکین وطن نے مراکش کے علاقے سے اسپین کی بلند و بالا سرحدی باڑ پر دھاوا بول دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز میلِیلا کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور متعدد تارکین وطن زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق 209 افریقی تارکین وطن یہ سرحدی باڑ عبور کر کے یورپ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ شمالی افریقہ میں میلِیلا اور اس سے چار سو کلومیٹر دور کیوتا کی سرحد سے تارکین وطن اسپین میں داخلے کی کوشش کے لیے ایسی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔


واپس جائیں