تارکین وطن کی خبریں
پیرس کے مضافات لاکور نیو میں حضرت سلطان باھو ٹرسٹ وومن وینگ فرانس کے زیر اہتمام بڑی گیارہویں شریف محترمہ روحی بانو کے گھر منعقد کی گئ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کے مضافات لاکور نیو میں حضرت سلطان باھو ٹرسٹ وومن وینگ فرانس کے زیر اہتمام بڑی گیارہویں شریف محترمہ روحی بانو کے گھر منعقد کی گئ جس میں معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی حق باھو ٹرسٹ وومن ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو حق باھوٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان ، سینئر جرنلسٹ ناصرہ خان ،سینئر شبانہ چوہدری چیف آرگنائزر رخشندہ مجید نائب صدر فرحت عاشق قیصرہ عباس کے علاوہ خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔ جبکہ نظامت کے فرائیض حضرت سلطان باھو ٹرسٹ وومن وینگ فرانس کی جنرل سیکرٹری محترمہ نیناخان نے بڑی خوبصورتی اور احسن طریقے سے نبھائے

درود پاک قران مجید اور سورت یاسین کی تلاوت کے بعد نعتیہ محفل کا آغاز ہوا جس میں پرسوز اور دل مول لینے والی آوازوں نیے ہادی برحق سرور کونین آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا گیے بڑی گیارہویں شریف کے حوالے سے پیران پیر سرکار غوث پاک کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گئ بعد میں محترمہ روحی بانو نے دعائیہ کلمات ادا کیے حاضرین محفل میں موجود خواتین اور شریک بچیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئ

پاکستان کی سالمیت امن و مساوات اور ترقی و خوشحالی کے لئے بھی دعا کی گئی روحی بانو نے سب خواتین کے آنے کا شکریہ ادا کیا یوں یہ دعائیہ محفل شاندار لنگر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔


واپس جائیں