تارکین وطن کی خبریں
پاکستان سکا ٹش پریس کلب میں ممبر شپ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

گلاسکو(میاں صغیر عالم رامے) پاکستان سکا ٹش پریس کلب میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پریس کلب کے صدر خالد پرویز نے کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوکے میں پاکستان سکا ٹش پریس کلب میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی، پریس کلب کے صدر خالد پرویز کے ہاتھوں پریس کلب کا ممبر شیپ کارڈ تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے تمام ممبران نے پرنس وسیم کو پاکستان سکا ٹش پریس کلب کا آرگنائزر مقرر کیا اس موقع پر پریس کلب کے تمام ممبران اور عہدیداروں نے پرنس وسیم کو مبارکباد دی اور صدر خالد پرویز کا شکریہ ادا کیا آخر میں پریس کلب کے صدر خالد پرویز نے تمام ممبران کو نئی سال کی مبارکباد دی۔


واپس جائیں