عوام کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔ارشد عمرزئی
جرمن(چیف اکرام الدین سے)قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین اور پی کے 19 کے موجودہ ایم پی اے ارشد خان عمرزئی نے کہا کہ پی کے 19 عوام کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے اور عوام کو سہولت اور اسانیاں فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے کیونکہ پی کے 19 عوام نے ہر دور میں قومی وطن پارٹی پر اعتماد کیا ہے اور قومی وطن پارٹی نے صحیح معنوں میں پی کے 19 عوام کا حق ادا کیا انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام کی ہر خدمت کو سمجھتی ہے گزشتہ روز ارشد عمرزئی نے یونین کونسل آگرہ میں جنازگاہ کے سنگ بنیاد رکھ دیا عمرزئی یونین کونسل آگرہ میں جنازگاہ کے افتتاح کے موقع پر کئی خاندان عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کیا اس موقع پر ایم پی اے ارشد عمرزئی اور صوبائی نائب چیرمیئن خورشید عمرزئی نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور عوام کو اپنے حقوق دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی کے 19 عوام کو بھی چایئے کہ اگلے الیکشن میں قومی وطن پارٹی کو کامیاب کریں اور چارسدہ عوام کو ان دوکھا باز اور دیگر کرپٹ سیاست دانوں سے بچا لیں۔