تارکین وطن کی خبریں
بارسلونا میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا.

بارسلونا(نمائندہ خصوصی) بارسلونا میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا. جس میں حافظ عبدالرزاق صادق. میاں عبدالروف. چوہدری شاہد لطیف گجر. چوہدری فیض احمد فیضی دارو کوٹ. میاں ممتاز دانش. نعیم عباس بھٹی. میاں زاہد. اشرف مغل. یاسر بھٹی. مختار احمد نے شرکت کی. اس موقع پر جیالوں نے بھٹو ازم پر قائم رہنے. سوشلزم کے فروغ. اور چئیرمین بلاول بھٹو کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا گیا. اس موقع پر کارکنوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کہاں کہ اگر آج سے تین سال پہلے وزیر خارجہ لگانے والی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات مان لی جاتی تو پاکستان کی اس وقت یہ صورت حال نہ ہوتی. ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا. پاکستان کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا. سالگرہ کی اس تقریب میں پاکستان کی سلامتی کی دعا بھی کی گئی. اس موقع پر لوگوں میں دال چاول کا لنگر تقسیم کیا گیا.


واپس جائیں