اسلامک سوسائٹی اٹلی بریشیا کے ارکان و زمہ دران سے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات جناب ڈاکٹر طارق سلیم صاحب کی خصوصی ملاقات
اٹلی(نمائندہ خصوصی) اسلامک سوسائٹی اٹلی بریشیا کے ارکان و زمہ دران سے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات جناب ڈاکٹر طارق سلیم صاحب کی خصوصی ملاقات :میڈیا سیکرٹری عبدالباسط علیاسلامک سنٹر بریشیا میں منعقد ہونے والے 5 جنوری یوم حق خودارادیت کشمیر پروگرام میں امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات جناب ڈاکٹر طارق سلیم صاحب نے خصوصی شرکت کی ڈاکٹر صاحب نے پروگرام میں قرآن پاک کی روشنی میں کشمیر کے حوالے سے گفتگو بھی کی پروگرام کے اختتام پر اسلامک سوسائٹی بریشیا کے ارکان سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق صاحب کا پیغام دیا ملاقات میں امیر اسلامک سوسائٹی اٹلی جناب محمود احمد شریف نائب صدر جناب سجاد بھٹی اور جنرل سیکرٹری جناب عاطف نذیر صاحب نے بھی شرکت کی