عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں۔ میاں عبدالرحمان اوصاف
اٹلی (فخر جیلانی) آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم پاکستان اوورسیز پاکستانیزچیف آرگنائزر میاں عبدالرحمان اوصاف نے کہاہے کہ عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں قوم کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے عمران خان کی جہدو جہد نے قومی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا ۔اب پوری قوم کرپشن کے بادشاہ نواز شریف کا احتساب چاہتی ہے عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں قوم عمران خان کے ساتھ ہے جبکہ ظلم اور اندھیرنگری کی رات ختم ہونیوالی ہے اور عوام بہت جلد نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کر نے کا جشن منائیں گئے ۔ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے اب یہ ہفتوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کے مہمان ہیں کرپشن کا دفاع کر نے والے درباری وزرا جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے ۔