جتنی بار بھی قائدمسلم لیگ نوازشریف کے خلاف سازشیں کی گئیں اتنی بار ہی وہ عوام کی زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میں آئے۔اعجاز احمد بٹ
جرمنی(نمائندہ خصوصی)جتنی بار بھی قائدمسلم لیگ نوازشریف کے خلاف سازشیں کی گئیں اتنی بار ہی وہ عوام کی زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میں آئے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن برلن جرمنی اعجاز احمد بٹ نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے کہا کہ عمران خان کو ناپاک سازشوں سے باز آ جانا چاہیے اور یہ جان لینا چاہیے کہ سازشوں سے نہیں بلکہ صرف اور صرف عوام کی خدمت سے ہی عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ مخالفین کی تمام تر منفی ہربوں اور سازشونں کے باوجود محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور ان کو عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے مسلم لیگ ن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے بہتر ہے کے عمران خان اب اپنی عمر کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے ناچ گانے کی بجائے اپنی آخرت کا ساماں اکٹھا کریں تاکہ ان کی عیاشیوں بھری زندگی کا سدباب ہو اور اللہ سے توبہ کریں توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف مت لے کر چلیں الیکشن2018میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی