تارکین وطن کی خبریں
پاکستان کے غیور عوام سازشی عناصر، نفرت اورکھوکھلے دعوؤں کی سیاست کرنیوالوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے۔ شہزادہ عثمان طاہر

سپین(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سیکرٹری آرگنائزرپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ صدر مسلم لیگ ن سپین شہزادہ عثمان طاہر نے کہاہے کہ پاکستان کے غیور عوام سازشی عناصر، نفرت اورکھوکھلے دعوؤں کی سیاست کرنیوالوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے ۔۔ سوشل میڈیااورفیس بک کے سیاستدان شکست کے بعد منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے گے ۔شہزاد ہ عثمان طاہر نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے کہا ہے کہ میاں نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جن کو کبھی نکالا نہیں جاسکتا۔عوام نے ترقی، خوشحالی، اقتصادی بحالی اوردہشت گردی کے خاتمہ پر مبنی حکومتی ایجنڈے کی تائید کی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت معاشی اوراقتصادی استحکام کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل پیراہےورثے میں ملے ہوئے مالی مسائل اوربحرانوں سے جس طرح مسلم لیگ(ن)کی حکومت نبردآزماہوئی اور ہو رہی ہے وہ سب کے سامنے ہیںعمران خان اور انکے حواریوں کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلیں کامیابیاں ہمیشہ ہی مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنتی رہیں گی۔


واپس جائیں