صدیوں کا بیٹا۔ تحریر: چوہدری ناصر علی رانجھا
جو آج سے نوے سال پہلے 5 جنوری کو طلوع ہوا تھا ۔۔۔ آج اس ذولفقار علی بھٹو کا جنم دن ھے ۔ جو اس ملک میں بسنے والے کروڑوں بے بس غریب محروم لاچار اور پیسے ہوئے طبقے کے پاکستانیوں کا نجات دہندہ بنا جو آکسفورڈ سے پڑھا لیکن اس نے اپنی تعلیم کو اعلی اور مالدار طبقے میں فروخت نا کیا بلکہ کروڑوں بے زبان محکوم انسانوں کا وکیل بنا ۔ معاشی انصاف اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینے والا ذولفقار علی بھٹو __ آج اس دھرتی اس مٹی کے عظیم سپوت کا جنم دن ھے ۔