سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی کے اعزاز میں پیرس کے بزنس مین چوہدری عدنان فیصل نےاسلام آباد میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کے بزنس مین اور سماجی شخصیت چوہدری عدنان فیصل جو اپنے نجی کام کے سلسلہ سے پاکستان آئےہوئے ہیں۔ انھوں نے سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی کے اعزاز میں ڈی ایچ اے اسلام آباد کےایک ریسٹورنٹ باربی کیو ٹو نائیٹ پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں قریبی دوست احباب،کلرسیداں کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ کلرسیداں کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور پروگرام کے آخر پر تمام معززین نے چوہدری عدنان فیصل کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔