تارکین وطن کی خبریں
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی شان میں بڑی گیارھویں شریف کے سلسلے میں شان غوث الوری کانفرنس منعقد ہوئی

اٹلی(نمائندہ خصوصی)منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی شان میں بڑی گیارھویں شریف کے سلسلے میں شان غوث الوری کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کارپی اور گردونواح سے کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی ۔۔۔۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری قاسم شہزاد نے حاصل کی نقابت کے فرائض مرزاامتیازاحمد نے انجام دیے بعد ازاں ثناء خوانی اور منقبت شریف کی سعادت احمد حسن، ناصر حسین، حافظ عثمان، برھان احمد، قمر سعید نقشبندی، نے حاصل کی ۔ خصوصی خطاب کے لئے پاکستان سے سید فرحت حسین شاہ مرکزی نائب ناظم اعلی منہاج القران انٹرنیشنل تشریف لائے ۔۔۔علامہ وقاراحمدقادری نے علامہ سید فرحت حسین شاہ کا تعارف پیش کیا اورانہیں خطاب کی دعوت دی ۔۔۔اپنے خصوصی خطاب میں شاہ صاحب نے بڑی خوبصورتی سے تصوف کا معنی ومفہوم اور حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی شان بیان کی بعد میں درودوسلام اور دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔۔۔۔بعد ازاں لنگر غوثیہ سے حاضرین محفل کی تواضع کی گئی


واپس جائیں