تارکین وطن کی خبریں
تھیسیلونیکی میں اغواء ہونے والے چار پاکستانیوں کو رہا کر لیا گیا

ایتھنز(اعجاز احمد راء)تفصیل کے مطابق یونان کے شہر تھیسیلونیکی میں چند دن قابل 4 پاکستانیوں کو اغواء کیا گیا جن میں سے محمد نواز کرم داد اور محمد نواز گجر کو ایک فیکٹری سے اغوا کیا گیا ان دونوں کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر اور پاکستان کمیونٹی کے صدر نے جس دن یہ واقعہ ہوا تھا اسی دن سے کوشش میں تھے کہ ان کو اغوا کاروں سے بچایا جائے وہ اسی دن سے یونانی اداروں سے رابطے میں تھے اور آخر کار ان کی کوشش رنگ لے آئے چاروں پاکستانیوں کو رہا کرا لیا گیا شاہد نواز وڑائچ نے تھسیلونیکی کا دورہ بھی کیا اور آزاد ہونے والے نوجوانوں سے ملاقات بھی کی انہوں نے صدر پاکستان کمیونٹی یونان شاہد نواز اور سفیر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا یاد رہے کہ اغواء برائے تاوان کا سلسلہ یونان ترکی اور ایران میں عرصہ دراز سے چلتا آ رہا جس میں بہت سے پاکستانی اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ان اغواء کاروں کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے


واپس جائیں