پیرس کے مضافات سارسل میں پاکستان پریس کلب پیرس کے زیر اہتمام : یوم قائد اعظم : معروف صحافی محترمہ ناصرہ خان کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا
پیرس(نمائندہ خصوصٰ) پیرس کے مضافات سارسل میں پاکستان پریس کلب پیرس کے زیر اہتمام : یوم قائد اعظم : معروف صحافی محترمہ ناصرہ خان کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا ۔ اس خوبصورت تقریب کی مہمان خصوصی ممتاز شخصیت محترمہ روحی بانو تھی جس کو آگنائز معروف سیاسی سماجی اور پاکستان پریس کلب فرانس وومن وینگ کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے کیا اس باوقار تقریب میں ممتاز شخصیات معروف انٹر نیشنل فیشن ڈیزائنر نینا خان ، بہترین شاعرہ مصنفہ اور خوبصورت کالم لسٹ ممتاز ملک ے فام دو موند کی صدر اور دھیمے لب و لہجے کی مالک محترمہ شمیم خان پاکستان تحریک انصاف کی روح رواں محترمہ صائمہ بابری اور سمیہ بابری روحی بابر پی پی پی کی جائنٹ سیکرٹری محترمہ فرحت عاشق کے علاوہ خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔ سورت یاسین اور درود پاک کے بعد نعتیہ محفل کا روحانی سماں بندھا رہا سب نے اپنی خوبصورت اور پر سوز آوازوں میں سرور کونین کے حضور گلہائے عقیدت پیش کرتیں رہیں اور سبحان اللہ کی صدائیں گونجتی رہیں اس کے بعد بابائے قوم حضرت قائد اعظم کی مغفرت بلند درجات اور پاکستان کی خوشحالی استحکام اور سب کے رزق عزت صحت کے لیئے خصوصی دعا کی گئی اس کے بعد بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کا 141 واں یوم ولادت کا کیک کاٹا گیا سب نے خوبصورت الفاظ میں قوم کے عظیم لیڈر کے کارناموں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ماشاء اللہ یہ پروگرام بہت ہی کامیاب رہا پروگرام کی میزبان ناصرہ خان اور آصفہ ہاشمی نے مہمانوں کی تواضع میں کوئی کمی نہ آنے دی سب نے ان کی بہترین میزبانی کا شکریہ ادا کیا ہم سب آصفہ ہاشمی اور ناصرہ خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوبصورت اور کامیاب پروگرام کروانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں