ملک میں فی الفور طور پر مالیاتی ایمرجنسی نافذ کر کے بے رحمانہ احتساب کا عمل شروع کیا جاے۔ سید ظفر عباس شاہ
جرمنی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ صدر پی پی پی جرمنی سید ظفر عباس شاہ نے کہا ہے کہ کتنی شرم کی بات ھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھلے عام پاکستانیوں ھم کو دھوکے باز اور فراڈیہ کہھ رھاھے حا لا نکہ 33 ارب ڈالر کے قرضے جو لیئے گئیے وہ کہاں گئے اس کا کوئی حساب کتاب ھے ھمارے سیا ستدانوں نے باھر ممالک میں اربوں ڈالر کی جو جائیدادیں بنائیں اس وقت غیرت ایمانی کا تقاضا ھے کہ ملک میں فی الفور طور پر مالیاتی ایمرجنسی نافذ کر کے بے رحمانہ احتساب کا عمل شروع کیا جاے اور ان کرپٹ سیاستدانوں کی باھر ممالک میں موجود جائیدادیں تحویل میں لے کر نیلام کیا جائے اور حاصل سرمائے سے ملک کا قرض ادا کیا جائے خدا کے واسطے ملک کی عزت اور سالمیت کو داو پر لگانے والے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے اگر صرف اور نواز شریف سے لو ٹا ھوا قو می سرمایہ ریکور کرلیا جائے تو ملک قرضے سے چھٹکارا حاصل کر سکتاھے۔