تارکین وطن کی خبریں
قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے 1 لاکھ پیشہ وارانہ پاکستانیوں کی ضرورت

لاہور: (ویب ڈیسک) قطر ورلڈ کپ 2022ء کیلئے 1 لاکھ ورکرز کی ضرورت موجود ہے جو ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قطری حکومت کے تعاون سے کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں قطر میں منعقد ہو گا، جس کے لیے روڈ انفرسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افراد کی ضرورت موجود ہوگی۔ای پی پی کے مطابق اس سلسلے میں قطری سفیر نے نیشنل وکیشن اور ٹیکنیکل ٹرینگ کیمشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے بھی ملاقات کی ہے۔قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ورکرز کی ٹیکنیکل شعبہ جات میں مہارت اور جدید خطوط پر دی گئی وکیشنل ٹریننگ سے کئی نئے مواقع میسر آ سکیں گے، اور پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔


واپس جائیں