کرسمس پر پاکستانی کا قتل: برطانوی پولیس کا کمیونٹی سے معلومات فراہمی کا مطالبہ
راچڈیل (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے ٹائون راچڈیل میں کرسمس پر قتل ہونے والے اکیس سالہ کشمیری نژاد برطانوی آفتاب کے بارے میں دوست احباب نے کہا ہے کہ مرحوم نہایت ہی نفیس ملنسار تھے۔ ڈپٹی چیف انسپکٹر سٹورٹ ویلکسن نے کہا مقامی کمیونٹی سے درخواست ہے اگر انہوں نے پچیس دسمبر کو غیرمعمولی حرکات و سکنات دیکھی ہوں تو وہ فی الفور پولیس سے رابطہ کریں۔ ادھر مقامی کمیونٹی اور دور دراز سے تعزیت کے لیے آنے والے افراد بلال مسجد آ رہے ہیں۔