سیاستدان اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کریں۔میاں صغیر عالم
جرمن(چیف اکرام الدین سے) معروف سیاسی و کاروباری شخصیت اور جذبہ انٹرنیشنل نیٹ ورک گلاسکو یوکے کی بیورو چیف معروف صحافی صغیر عالم رامے نے کہا کہ پاکستان کےسیاستدان اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کریں انہوں نے کہا کہ باہر ممالک میں مقیم پاکستانی عوام پاکستان کے کچھ سیاسی لیڈروں کی وجہ سے پریشان ہے اوورسیز پاکستانی وہ لوگ ہے جو اپنے ملک کی تجارتی مقاصد کیلئے اور ملک کا نام روشن کرنے کیلئے باہر ممالک میں بہت مشکل سے زندگی گزارتے ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن کے عہدیداران اور افسران وزیر عبدالرحمن کانجو اور پیر صدر الدین جو کہ وزیر ہے عوام کو جھوٹ کے لڈو بانٹ رہے ہیں کسی اوورسیز کمیشن کے کسی بندے کے فون کال کا جواب بھی دینا مناسب نہیں سمجھتے انہوں نے"اردو گلوبل نیٹ ورک یوکے مانچسٹر" کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ اوورسیز عوام سے اپیل کرتا ہوں جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بنایا گیا ادارہ ہے اوران کے مسائل حل کرنے کیلئے بنایا ہے لیکن اوورسیز کمیشن عوام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر ہیں انہوں نے دعوا کیا ہے کہ اوورسیز کمیشن میں ایم پی اے اور ایم این اے کیوں اثر دوسرخ اشتعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ کسی بھی پارٹی کےہو اپنے حق کیلئے ضرور لڑیں انہوں نےمزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ،سپریم کورٹ، اوورسیز کمیشن،اور پاکستان ایمبیسی ہمارے مسلئے پر غور کریں اور اس مسلئے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ان ظالم ایم پی اے اور ایم این اے کے خلاف عدالت پوری طرح قانونی کارروائی کریں اور مجھے انصاف دیں۔