برطانیہ ایسٹ لندن میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کو یادگار انداز سے منائی گئی
برطانیہ(نمائندہ خصوصی)برطانیہ ایسٹ لندن میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کو یادگار انداز سے منانے، جبکہ میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ منانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن، وومن ونگ، نوازشریف لورز اور یوتھ ونگ کے زیرِ انتظام بیگم نوادر خان، ڈاکٹر اشرف چوھان اور ملک ریاض کی دعوت پر نسرین ملک، سلک لودھی، مسز حمید، وارث خان، بیگم تنویر خان، ڈاکٹر رومانہ، چوھدری انتظار، کونسلر عبید خان، طاھر مرزا، ڈاکٹر عظمیٰ، کے علاوہ چوھدری بشیر ایم بی ای، چوھدری سلیم ، علی یونس، محمد ابراھیم، ریاض غوری، شاکرقریشی، ارحم قریشی، دیگر خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔ سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور لنچ کا اہتمام کیا گیا۔
اس خوبصورت محفل میں لیگی راہنماؤں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیگم نوادر خان صدر وومن پی ایم ایل ن برطانیہ نے کہا کہ ھم قائدِاعظم کو کبھی فراموش نہی کر سکتے۔ میاں نوازشریف پاکستان سنوارنے والا سیاستدان ھے۔ ڈاکٹر اشرف چوھان سابقہ ایم پی اے / چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نوازشریف لورز نے کہا کہ آج ھم قائداعظمؒ سے محبت اور نوازشریف سے وفا کی تجدید کرتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل روشن ھے۔ عنقریب عوام کے ووٹ کو احترام اور اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنے کے اصول وضع ھوں گے۔ ملک ریاض چئیرمین نوازشریف لورز برطانیہ / سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا کہ محمد علی جناح نے دنیا کے نقشے پر پاکستان بنایا جبکہ ھم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے وقار اور خوشحالی کو بلند کر رھے ہیں۔ شاکرقریشی، جنرل سیکریٹری نوازشریف لورز برطانیہ نے کہا کہ ھم بابائے قوم کے فرمودات پر عمل پیرا، نوازشریف کے سنگ ۔ وطن کی عظیم مٹی کو عظیم تر بنا رھے ہیں۔ قائدِاعظم فادر آف دی نیشن ہیں ۔ نوازشریف عوام اور پاکستان کے مسائل حل کرنے والا واحد سیاست دان ھے ان خیالات کا اظہار سلک لودھی نائب صدر وومن ونگ برطانیہ نے کیا۔ نسرین ملک ڈاکٹر عظمیٰ، وارث خان اور بیگم حمیدہ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کی بیگم نوادر، ڈاکٹر اشرف چوھان اور ملک ریاض نے ساتھیوں کے ساتھ کیک کاٹا