تارکین وطن کی خبریں
میاں برادران پاکستان کیلئے ترقی کی علامت ہیں۔میڈم رخسانہ

جرمن(چیف اکرام الدین سے) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور شعبہ خواتین کے صدر میڈم رخسانہ نے کہا کہ میاں برادران پاکستان کیلئے ترقی کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا کیونکہ میاں نوازشریف بزنس مین ہیں اور تجارت کو بخوبی سمجھتے ہیں اس لئے انہوں نے ملک پاکستان کو معیشت کی مضبوطی کیلئے تجارت اور کاروباری شعبہ میں زیادہ زور دیا جس کی وجہ سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئیں اور پاکستان دنیا کے خطے میں ایشین ٹائیگر کے روپ میں ابھر کر سامنے آیا انہوں نے یورپی میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آئندہ الیکشن میں میاں محمد نوازشریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کے دوبارہ وزیراعظم بن کر پاکستان میں تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔


واپس جائیں