سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ترقی کیلئے ٹھوس لائحہ عمل طے کریں۔سردار محمد
جرمن(چیف اکرام الدین سے)اردو گلوبل نیٹ ورک اور جذبہ انٹرنیشنل دوحہ قطر کے بیورو چیف معروف صحافی سردار محمد یوسفزئی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی جس کے نتیجے میں ہمیں آزاد خطہ نصیب ہوا ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہوگا کہ ہم نے قائداعظم محمد علی جناح کی فرمودات پر کہاں تک عمل کیا اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول میں کہاں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قیام پاکستان کے حصول کیلئے انھتک محنت،جدوجہد کی گئی انہوں نے کہا کہ جب ہمسایہ ملک نے کلیئر میزائل بنائے تو ہماری قوم نے بھی اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کئے آج پاکستان نیو کلیئر طاقت ہے اور دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ ہم دفاعی طور پر مضبوط ہیں لیکن معاشی میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں وہ ممالک جو ہم سے کئی پیچھے تھے وہ آگے نکل گئے ہیں انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ،تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے بھی انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کوئی ایسا میگا پراجیکٹ نہیں جو مقررہ مدت میں کرپشن سے پاک مکمل کیا گیا ہو ہم نے ملک میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے اور توانائی سمیت منصوبے اعلی معیار،ثقافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ایک ناقابل لائحہ عمل طے کریں اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں جرنیل،ججز، سیاستدان،بیورو کریٹ،تاجر،اساتذہ،سائنسدان اور معاشرے کے تمام طبقات کو قومی تعمیر کے عمل میں حصہ لینا ہوگا اور مل بیٹھ کر نیا عمرانی معاہدہ طے کرنا ہوگا۔