تارکین وطن کی خبریں
عوام حکمرانوں کا کڑا احتساب کرنے کیلئے بے چین ہیں۔چیف اکرام الدین

امریکہ(بیورو رپورٹ)چیف یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن اور اردو گلوبل نیٹ ورک یورپ کے ایڈیٹر معروف صحافی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے اسکے وزیر اعظم کا فیصلہ کسی خاندان کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں ہونا حکمران 2018 میں اقتدار نہیں بلکہ احتساب کیلئے تیارر ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت اس فریضے کو سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے چیف معروف صحافی اکرام الدین نے گزشتہ روز بی بی سی امریکہ کو ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران صرف اور صرف کرسی کے اقتدار کیلئے لڑ رہے ہیں پاکستان سیاسی لیڈروں کی وجہ سے تباہی کی طرف گامزان ہے لیکن عوام کو ایسا اقتدار نہیں چاہیے جو موجودہ حکمرانوں کی پالیسی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی چایئے کہ ایسے لیڈروں کو اقتدار کی کرسیی پر نہ بیٹھائیں جو عوام اور ملک کی دوشمن پالیسوں سے متفق ہے.


واپس جائیں