تارکین وطن کی خبریں
قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ فدا محمد

جرمن(چیف اکرام الدین سے) جماعت اسلامی کے رہنما اور نائب ناظم یوسی ناساپہ پایان فدا محمد محمد نساپہ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی دلولہ انگیز قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کا آزاد وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا بلا شبہ آزادی کی طویل جدوجہد میں قائد اعظم محمد علی جناح کی دلولہ انگیز شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حثیت رکھتی ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ایک بااصول مدبر اور جرآت مند کردار کی حامل شخصیت تھے اور کوئی لالچ یا خوف انہیں اپنے عظیم مقصد سے ہٹانہ سکا محمد علی جناح کی عظیم قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی آزادی کے حصول کیلئے تاریخی جدوجہد رنگ لائی اور آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح کی وجہ سے آزاد قوم کی حثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔


واپس جائیں