تارکین وطن کی خبریں
غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام لائیں گے۔ارشد عمرزئی

جرمن(چیف اکرام الدین سے)قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ کے چیئرمین ایم پی اے ارشد عمرزئی نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام لائیں گے قومی وطن پارٹی ہر دور میں غریبوں کا ساتھ دیا ہے اور دیتی رہے گی غربت کے خاتمے تک قومی وطن پارٹی کا نعرہ جاری رہے گا انہوں نے یورپی میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام لائیں گے قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا اور دیتی رہے گی انہوں نےکہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے قومی وطن پارٹی کا جدوجہد اور مشن جاری ہے اور جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صرف جھوٹ وعدوں تک محدود ہے لیکن عوام کو وعدے نہیں عملی کام چایئے غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات ضروری ہیں کیونکہ غربت کی وجہ سے عوام روٹی، کپڑا اور مکان سے محروم ہیں جو موجودہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے عوام کا خدمت ہر لیڈر کا فرض ہے کیونکہ موجودہ لیڈران ان غریب عوام کی وجہ سے اقتدار پر ہے انہوں نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں اور عوام کو جو مسائل درپیش ہیں اس کو فوری حل کریں۔


واپس جائیں