نا اہل تو دونوں ہوگئے. اب آگے دیکھنا ہے کہ کون اہل ثابت ہوتا ہے. سید شاہ خسرو جان
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید شاہ خسرو جان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو نا اہل کرنے کے بعد جہانگیر ترین کا نا اہل ہونا، معاملہ کافی بیلنس ہوگیا ہے. اب دیکھنا ہوگا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی اور شخصیت مارچ 2018 سے پہلے نا اہل ہوگیا. خاص طور پر عمران خان کو اگر الیکشن کمیشن سے کوئی نوٹس دوبارہ موصول ہوا تو حالات میں شدت کا امکان ہے. اور اسی سے تحریک انصاف کا زیر زمین جانے کا بھی امکان ہے. دوسری جانب اگر مارچ 2018 سے پہلے نوازشریف کیخلاف تفصیلی فیصلہ آگیا. تو ن لیگ کی بھی آدھے نشستیں خطرے میں پڑجائینگے. اور سیاسی طور پر مقابلہ کانٹے کا نہیں بلکہ بہت بڑا فرق ہوگا. جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا. اسلئے اب فیصلہ عوامی سطح سے نکل کر عدالت اور الیکشن کمیشن کے طرف سے ہوگا. اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کس کا ساتھ دیتا ہے اور کون اپنے سیاسی موت مرتا ہے. بہرحال صورت حال کچھ اچھی نظر نہیں آرہی. ہم تو یہی چاہیں گے کہ حق حق سچ کی جیت ہو اور جنہوں نے قوم کیساتھ صرف فراڈ دھوکہ اور وقت ضائع کیا ہو ان کو شکست ہو. اس ملک کو مزید امتحان میں گرا ہوا نہیں دیکھ سکتے. مزید یہ ملک امتحان کا متحمل نہیں. اللہ ہماری مدد کرے اور ملک پر رحم کرے. کیونکہ اسی ملک ہی کیوجہ سے ہم سب کچھ ہیں ورنہ کچھ بھی نہیں. پاکستان زندہ باد