تارکین وطن کی خبریں
نکاح ناموں اور پاسپورٹ پر کمیونٹی کو تنگ نا کیا جائے،شہزادہ عثمان طاہر

بارسلونا(بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب بارسلونا سنٹرمیں ہوئی جس میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے جوانوں کی بھر پور شرکت،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ عثمان نے کہا کہ کمیونٹی کے بنے ہو ئے لیڈران اپنی کمیونٹی کو پاسپورٹ اور نکاح ناموں پر تنگ نا کریں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ لیڈران نکاح ناموں کے نام پر لوگوں کی جیبیں کاٹ کر رہے ہیں۔ اور کئی حیلے بہانوں سے پاسپورٹ اور نکاح ناموں کے نام پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ ایسا کھیلنے سے یہ لیڈران باز آ جائیں۔


واپس جائیں