تارکین وطن کی خبریں
مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ رائے احسان کھرل

گلف(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلف رائے احسان کھرل نے کہا ہے کہ مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،یہ ملک عطیۂ خداوندی ہے ۔ نوجوانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالب علم محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں اور بڑا آدمی بنیں۔ایک اچھا پاکستانی بننے کیلئے قائداعظمؒ کے سنہری اصولوں ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور کام ،کام اور کام پر عمل کریں۔ نوجوان ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔اس ملک کے عوام کو نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور یہ نوجوانوں کی وجہ سے ترقی کرے گا۔پاکستانی قوم میں ترقی کرنیوالی قوم کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ آج بچوں میں جذبۂ حب الوطنی اور پاکستان کی اقدار کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔


واپس جائیں