تارکین وطن کی خبریں
پیرس کے مضافات میں واقع ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حق باہو ٹرسٹ خواتین ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان محفل میلادؐ اور قران خوانی کا اہتمام

پیرس(نمائندہ خصوصی)پیرس کے مضافات میں واقع ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حق باہو ٹرسٹ خواتین ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان محفل میلادؐ اور قران خوانی کا اہتمام کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس پروگرام میں روحی بانو کیساتھ معروف سماجی و سیاسی اور یورپیئن فیشن ڈیزائنر نیناخان جو کہ حق باہو ٹرسٹ فرانس خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ہیں نے معاونت کی قران خوانی کیبعد خواتین نے حمد و نعتیہ کلام پیش کیا ممتاز کالم نگار شاعرہ اور نعت خواں ممتاز ملک حق باہو ٹرسٹ کی آرگنائزر محترمہ رخشندہ پیرس کی معروف خاتون صحافی اور کمپیئر محترمہ ناصرہ خان اور پاکستان پریس کلب فرانس خواتین ونگ کی صدر اور سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ آصفہ ہاشمی نے اور روحانی محفل میں موجود تمام خواتین نے نعتیں پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ میزبان محترمہ روحی بانو صاحبہ نے انتہائی جامع الفاظ میں دعا کروائی پروگرام کے آخر میں بے حد لذیذ لنگر کا انتظام تھا


واپس جائیں