تارکین وطن کی خبریں
ملک خورشید احمداعوان مرحوم کو ہم سے بچھڑے 6چھ برس بیت گے۔ تحریر محمد زبیر شرفی

کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) ملک خورشید احمداعوان مرحوم کو ہم سے بچھڑے 6چھ برس بیت گے۔ لیکن آج بھی وہ ہمارے دلوں میں ان کی محبت اسی طرح موجود ہے آج بھی تقریباً پاکستانی کیمونٹی کی تقریبات ہوں یا پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کے اجلاس ان کو یاد کیا جاتا ہے ایک ایسا شخص جورشتے بنانا اور اس کا نبھانا جانتا تھا پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت کے سابقہ سیکرٹری جنرل ملک خورشید احمداعوان کویت میں مقیم ایک سیاسی سماجی و ممتاز شخصیت ایک دمکتا ستارہ جو 24دسمبر2011 بروز ہفتہ کی شام غروب ہو گیا۔

ملک خورشید احمداعوان مرحوم با اخلاق اور سخی شخصیت کے مالک تھے ،کویت کیمونٹی میں محبت اور احترام سے جانے جاتے تھے،ان کا خلاء ان کے خاندان کے علاوہ تمام کیمو نیٹیز خصوصاً ان کے قریبی ساتھیوں میں بھی کبھی پُر نہ ہوسکے گا جو ہمیشہ کے لیے اس دنیا میں اُن کی محبت سے قاصر ہو گئے ،،ملک خورشید احمداعوان کویت کے الفروانیہ ہسپتال میں زیر اعلاج رہے،ایک تندرست انسان جس کو حلق میں درد کی شکایت ہوئی جو طول پکڑ گئی ،میں نے اور انجنئیر اشرف ضیاء نے ان کو کویت کے الفروانیہ ہسپتال میں داخل کروا دیا تا کہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں ، اس خبر سے عیادت کرنے کے لیے رشتہ داروں کے علاوہ دوست احباب بھی ہسپتا ل پہنچے ۔

ان سے محبت کرنے والوں کا عیادت کے لیے ہسپتال میں رش رہا سیاسی ، مذہبی، سماجی، ثقافتی و ادبی تنظیموں کے سربرہان وکارکنان کے علاوہ کویتی ہندوستانی اور دیگر ممالک کے افراد بھی عیادت کے لیے آتے رہے ملک خورشید احمداعوان مرحوم کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالٰی کے حضور دعاکرتے رہے۔اس دوران ان اُن کی بیوی اور چھوٹا بیٹا حسن خورشید بھی کویت پہنچ گئے آخری سانس تک ملک صاحب کے ساتھ ان کی خدمت کرتے رہے مجھے یاد ہے ہر جمعة المبارک کونماز جمعہ کے بعد جلد صحت یابی کی دعائیں ہوتی رہیں۔ ہم دوستوں نے جن میں ، ڈاکٹر ظہور اعوان،شمشاد احمد خان،میاں محمد ارشداور راقم الحروف نے مسجد میں قران خوانی و دعا کا خصوصی اہتمام کیا جس میں مذہبی،سماجی،ثقافتی تنظیموں کے کثیر افراد نے شرکت کی ملک خورشید احمداعوان مرحو م کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ وہ دو ماہ چار روز تک زیر اعلاج رہے کھا نا نہ کھانے اور جسم پہ دانے نکلنے کے سبب ان کی صحت بے حد کمزور ہو چکی تھی اسی حالت میں وہ خالق حقیقی سے جاملے،( اناللہ وانا الیہ راجعون) بچھڑا کچھ اس ادا سے رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا ملک خورشید احمد اعوان نے اپنی تمام عمر سادگی اور عاجزی سے بسر کی وہ پاکستان مسلم لیگ کویت (میاں ارشد گروپ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل تھے ،ملک خورشید اعوان مرحوم تنظیمی سرگرمیاں بہتر ومثبت طریقے سے انجام دیتے ،کویت میں تقریباً تمام تقریبات میں مدعوء ہوتے تقریر میں ان کا انداز بیاں منفرد ہوتا تقریب کی مناسبت سے بہترین الفاظ کا استعمال کرتے ،ہر طبقہ فکر کے افراد ان کواحترام کی نظر سے دیکھتے ، ملک خورشید اعون مرحوم کے تحریر کردہ تجزیاتی مضامین کویت کے اردو اخبارات کی زینت تھے۔

ان کی تحریر ہمیشہ ملکی حالات کی بہتری ملک دشمن عناصر کے خلاف ہوتی وہ سچ لکھنے سے کبھی بھی نہیں ڈرتے تھے اس انداز نے بھی کویت میں مقیم اردوپڑھنے والوں کو ان کا گرویدہ بنا دیا تھا ،میں ہی نہیں جوبھی ان سے ملتا ان کا گرویدہ ہوجا تا دیکھتے ہی دیکھتے ملک خورشید اعوان اپنے علاقہ کے علاوہ کویت میں مقیم پاکستانی کیمونٹی میں نمایاں مقام لے کر ابھرے ۔انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے علاوہ کویت میں مقیم کیمونٹی سے کوئی بھی ان کے پاس مدد کے لیے رابطہ کرتے یا اُن کے علم میں آتاوہ اُن لوگوں کی یہاں پر بھرپور مدد کرتے ،ملک خورشید اعوان کی نماز جنازہ کویت میں مقیم نہایت ہی محترم سماجی شخصیت حافظ محمد شبیر نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت (میاں ارشد گروپ) کویت کے صدر میاں محمد ارشد ،،سنیئر نائیب صدر ملک حیات،نائیب صدر ملک طالب حسین صدیقی ، سیکرٹری جنرل عرنان ناگرہ،ڈاکٹرظہور احمد، عہدددران بشیراحمدعلی،الف خان فریدی ۔،پاکستان بزنس کونسل کے صدر عارف بٹ، پاکستان پپلز پارٹی کویت کے بانی و صدر حاجی افضل نورمرحوم، چوہدری مقصود احمد،پی معتبردماجی وسیاسی شخصیت ملک حبیب الرحمٰن اعوان ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت (راناعبدالستار گروپ) کے حاجی نجم اقبال ، محمود یعقوب ، ادراہ منہاج القران ویلفیئر سوسائیٹی کویت کے محمد منیرگجر قادری ،ڈاکٹر مشتاق قادری ، پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ویلفیئر اوورسیز کویت کے راقم الحروف صدر محمد زبیر شرفی ، سیکرٹری جنرل محمد سلیم غلام نبی، معروف مذہبی شخصیت حکیم طارق محمود صدیقی،پاک کویت فرنڈشپ کے صدر ایڈوکیٹ رانا اعجاز احمد ، تحریک انصاف سوسائیٹی کویت کے سابقہ صدر ارشد نعیم چوہدری،شمشاد احمد خان ، پاکستان پپلز پارٹی بھٹو شھیدکے رہنماء غلام حیدر شیخ ۔ اعوامی نیشنل سنٹر کویت کے صدر ڈاکٹر جہانزیب خان،پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدر رانا منیر احمد ،پاکستان ڈاکٹرایسوسی ایشن کویت، ڈاکٹر جمیل ھاشمی،پاکستان ویلفیئر کمیٹی کے صدر شکیل احمد ڈار،پاکستان مسلم ویلفیئر کمیٹی کے صدر ارشد جنجوعہ ،ادبی تنظیم ارباب فکر وفن کے سابقہ صدر افروز عالم ۔سیکرٹری جنرل بدر سیماب ،اردو ادب کویت کے سابقہ صدر فیاض وردگ،ہفت روزہ پیغام کویت کے چیف اڈیٹر محمد عمر ، روزنامہ نواے وقت کے بیوروچیف حاجی عبدالشکور، نیاز عابد، کویت کیمونیٹی کی معتبر شخصیت ،ملا طارق، محمد ایوب، ،زاہدبٹ،محمد طارق،محمد طفیل،ملک اخلاق،مقصود احمد،عابد ملک ،حافظ سلطان احمد،عثمان حنیف،علاوہ ازیں دیگر تنظیموں کے سربرہان ،سنیئر عہددران ،کارکنان کے علاوہ کثیر تعدادمیں پاکستانیوں اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں نے شرکت کی،ہر فرد افسردہ اور آنکھیں نم تھیں۔

ملک خورشیداحمد اعوان مرحوم کی میت پاکستان روانہ کر دی گئی جہاں پران کو ان کے آبائی گاؤں واہ کینٹ کے قریب فتح جھنگ کے قبرستان میں بہت سے سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سب کے دلوں میں دھڑکنے والے ملک خورشیداحمد اعوان مرحوم کو رخصت کر کے دل ب


واپس جائیں