تارکین وطن کی خبریں
جوزخم ملااپنوں سے ملا۔غیروں سے شکایت کون کرے

بارسلونا/اسپین (چودھری نصراقبال)غیر قانونی طریقے سے یورپ جاتےہوئے ترکی میں گرفتار ہونے والے 33 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے،ڈی پورٹ ہوکرآنیوالوں میں گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین سمیت دیگرشہروں کے نوجوان شامل ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات کے مطابق33 نوجوان مقامی ایجنٹوں کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جا رہے تھے جنہیں ترکی میں گرفتار کیا گیا بعدازاںترک حکام نے انہیں واپس پاکستان ڈی پورٹ کیا، ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچنے والے تمام نوجوانوں کو علاقہ مجسٹریٹ نوید عباس کے حکم پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔


واپس جائیں